بریکنگ نیوز سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی ۔۔۔ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ گیا
  4  اکتوبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی گرما گرمی اور سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہوئی ہے ، مارکیٹ میں ہونے والی 11 سو کے قریب پوائنٹس کی کمی نے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج ایک ہزار 58 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آج (بدھ کو) ہونے والی کمی کے باعث 100 انڈیکس 40 ہزار 57 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ انڈیکس میں اب تک 6 کروڑ 67 لاکھ 14 ہزار 660 شیئرز کا لین دین ہوا ہے جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 5 ارب 71 کروڑ 1 لاکھ 75 ہزار 420 روپے رہی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو بھی سٹاک مارکیٹ خسارے کا شکار رہی اور 100 انڈیکس میں 903 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد اٹھ رہا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ تجزیہ کار محمد سہیل نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں کمی آئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved