سندھ میں گیس کی پیداوار 50 ایم ایم سی ایف ڈی بڑھ گئی
  10  اکتوبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں گیس کی پیداوار میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق کند کوٹ سے کُل گیس کی پیداوار 230 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ۔ پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ نے سندھ میں کند کوٹ کے مقام پر گیس کی

پیداوار میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کا اضافہ کرلیا ہے ۔ کمپنی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سے قبل اس ذخیرے سے 180 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکل رہی تھی مگر کمپنی کی جانب سے اس حصے میں گیس کی پیداوار میں اضافے کے لئے مسلسل کام جاری رکھنے کے باعث پیداوار 230 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ۔ پی پی ایل کے مطابق اب بھی کند کوٹ میں تین نئے ذخائر کی تلاش کے لئے کام تیزی سے جاری ہے تاکہ پیداوار میں مزید اضافہ ممکن ہوسکے ۔ ماہرین کے مطابق گیس کی پیداوار میں اضافے سے پاکستان کی درآمدات میں بھی کمی واقع ہوگی جس سے زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوسکے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved