نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئرٹیرف میں 2 روپے 83 پیسے کی کمی کر دی
  10  اکتوبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے "کے الیکٹرک " کے ملٹی ایئرٹیرف میں 2 روپے 83 پیسے کی کمی کر دی، ذرائع کے مطابق فیصلے سے 900 میگاوٹ کے پلانٹ کی تعمیر کھٹائی میں پڑجانے کا خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے

"کے الیکٹرک" کا ملٹی ائیر ٹیرف طے کر دیا، آئندہ سات سال تک کے الیکٹرک کا ملٹی ائیر ٹیرف اب 12 روپے 70 پیسے ہوگا۔ کے الیکٹرک نے نیپرا سے ملٹی ایئرٹیرف کو 15 روپے 70 پیسے رکھنے پر برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی جسے نیپرا نے مسترد کر دیا۔ ذرائع کےمطابق نئے ٹیرف سے " کے الیکٹرک" کو نقصان ہوگا، جس کے باعث نئے منصوبوں میں کی جانے والی سرمایا کاری اب کھٹائی میں پڑ جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک 900 میگاواٹ کے ایک نئے منصوبے پر کام شروع کر رہا تھا شاید یہ منصوبہ بھی اب مکمل نہیں ہوسکے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved