نیپرا نے کے الیکڑک کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا
  10  اکتوبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(ویب ڈیسک) نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک کو 7 برس میں 258 ارب روپے سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دینے کے علاوہ ٹیرف میں 75 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک

کے لیے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لیے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار بھی ٹیرف پر اثر انداز ہوئی۔ نیپرا نے گزشتہ سال کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی جس پر کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر فریقوں نے ملٹی پرپز ٹیرف کے لیے کے الیکڑک کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔جس پر کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر فریقوں نے ملٹی پرپز ٹیرف کے لیے کے الیکڑک کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved