2017کے اختتام پر ملکی معاشی نمو 5.27 فیصد رہے گی؟
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے پاکستانی معیشت پر نئے اندازے سامنے آگئے جس کے مطابق معاشی نمو بہتر اور مہنگائی میں اضافہ کم رہے گا جب کہ جاری خسارہ 35 فیصد زائد رہےگا۔آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے اعشاریوں کا اندازہ 2022 تک پیش کیا ہے

اور اس سے پہلے رواں سال اپریل میں یہ اعداد جاری کیے گئے تھے۔عالمی ادارے کے مطابق 2017 کے اختتام پر ملکی معاشی نمو 5.27 فیصد رہے گی، معاشی نمو بڑھے گی مگر مہنگائی نہیں۔ اپریل میں معاشی نمو 5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔عالمی ادارے کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی شرح 2017 میں 4.15 فیصد رہے گی جو اپریل کے مقابلے میں 0.15 فیصد کم ہے۔عالمی ادارے نے 2017 میں جاری خسارہ 465 ارب رہنے کے اندازے لگائے ہیں، اپریل میں جاری خسارہ 344 ارب رہنے کے اندازے لگائے گئے تھے۔یہ تخمینہ اپریل کے مقابلے میں 35 فیصد زائد ہے اور ماہرین کے مطابق یہ تخمینہ اس لیے زیادہ ہے کہ سی پیک منصوبے کی درآمدات بہت زیادہ ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved