ورلڈ بینک کا پاکستانی معیشت پر اظہار تشویش
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری خسارہ ادائیگیوں کا توازن خراب کر رہا ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے جانے کے بعد پاکستانی معیشت میں بے یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہوا

اور جاری خسارہ زرمبادلہ کے ذخائر کے کم ہونے کا باعث ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ معیشت کے ڈھانچے میں خرابیاں شرح نمو میں کمی کر سکتی ہیں اور اصلاحات کے تسلسل پر الیکشن اثر انداز ہوسکتا ہے۔ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ مالی صورتحال الیکشن کی وجہ سے خراب ہوگی جب کہ جاری خسارہ ادائیگیوں کا توازن خراب کر رہا ہے تاہم ترقی کے لئے بنیادی مسائل کے حل کی کوششوں کا جاری رہنا ضروری ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق درآمدات اور ترسیلات پر ادائیگیوں کے توازن کا انحصار ہے اور برآمدات بڑھانے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر کیا جاسکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved