پی آئی اے کا مخصوص روٹس پر کرایوں میں 40فیصد تک کمی کا اعلان
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے مالی بحران کے بعد حکام پی آئی اے کی بحالی کے منصوبوں میں مصروف ہیں اور اسکے لیے مزید نئے روٹس بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز کو مالی بحران سے نجات دلانے

کے لیے کراچی سے بنکاک کے سفر کے لیے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی جا رہی ہے جسکا مقصد پی آئی اے کو موجودہ بحران سے نکالنا ہے۔ کرایوں میں کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی جو کہ 30 نومبر 2017ء تک رہے گی۔پی آئی اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی کی فلائٹ پی کے 755 بدھ کے روز سیالکوٹ سے ریاض جا رہی تھی، اسکی کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں ہوئی، پرواز کے کارگو میں ہلکا سا دھواں محسوس کیا گیا تھا جس کے بعد پائلٹ نے حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے پرواز کو لاہور ائیر پورٹ پر اتار لیا جس کے بعد مکمل چیکنگ کے بعد پرواز کو روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں ہوئی جیسا میڈیا میں دکھایا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved