تین ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 50 ہزار سے متجاوز
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تین ماہ کے دوران مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ مقامی گاڑیوں کی فروخت کو ٹاپ گیئر لگ گیا ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے

میں 22 فیصد بڑھ گئی ۔ پاما کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران مقامی سطح پر بنائی گئی 50 ہزار 640 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گذشتہ سال کے انہیں تین ماہ کے دوران 41 ہزار 405 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں ۔ صرف ستمبر میں ہی مقامی گاڑیوں کی فروخت 15 ہزار 639 تک پہنچ گئی ۔ تین ماہ میں 1300 سی سی کی 24 ہزار 343 گاڑیاں ، 1000 سی سی کی 10 ہزار 970 گاڑیاں اور 800 سی سی کی 15ہزار 327 گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت شرح سود 42 سال کی کم ترین سطح پر ہے جس کے باعث عوام لیز پر گاڑیوں کی خریداری کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ملک میں آن لائن ٹیکسی سروس کے شروع ہونے سے کئی افراد نئی گاڑیاں اس کاروبار میں لگانے کے لئے خرید رہے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved