واہگہ بارڈر پر بھارتی مزدوروں کی ہڑتال، تجارت معطل
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واہگہ بارڈ پر بھارتی مزدوروں کی ہڑتال کے باعث پاک بھارت تجارت معطل ہوکر رہ گئی، جس کے بعد بھارتی حکام نے پاکستانی ٹرک واپس بھیج دیئے ہیں۔پاک بھارت تجارت کمیٹی کے سربراہ آفتاب وہرہ کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈ پر بھارتی مزدوروں کی ہڑتال کی وجہ سے پاک بھارت تجارت معطل ہو گئی ہےاور بھارتی حکام نے

پاکستانی ٹرک واپس بھیج دیئے۔آفتاب وہرہ نے بتایا کہ منگل کو بھارت سے11ٹرک آئےجبکہ پاکستان سے193ٹرک گئے تھے، بدھ کے روز بھارت سے 3ٹرک آئے، لاہور سے76 گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کو بارڈر کے آرپار تجارت مکمل تعطل کا شکار رہی جبکہ متعقلہ حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ جلد تجارت بحال ہو جائے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved