اور ملائیشیا میں ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پا کستان اور ملائیشیاکے در میان ایل این جی کی سپلائی کے بین الحکومتی معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں‘اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ملک کی معاشی ترقی اورخوشحالی کیلئے گیس کی بلاتعطل سپلائی بہت اہم ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے سیکر ٹری پیٹرولیم ڈویژن

سکندر سلطان راجہ نے اور ملائیشیا کے نائب وزیر داتو سری دیوا مانے ایس کرشناسمے نے معاہدے پر دستخط کئے ۔وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی سمیت سی ای او پیٹرانوس ایل این جی اظہر یازد اور حکومت پاکستان اور ملائشیا کے سینئر افسروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے معاہدہ کو حتمی شکل دینے پر دو نوں فریقین کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس معاہدہ سے پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان میں توا نائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے انتھک کو ششیں کی ہیں۔ایل این جی ٹرمینلز ریکارڈ مدت میں قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گھر یلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کی بلا تعطل سپلائی بہت اہمیت کی حامل ہےاور ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved