دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرابرائے فروخت
  10  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

جنیوا(ویب ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے گلابی ہیرے دا پنک راج کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہونے کا اعزاز رکھنے والا یہ ہیرا 37 قیراط وزن کا حامل ہے۔ فی الحال اس ہیرے کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جس کی چمک دمک اور خوبصورتی دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے۔

اس کی نمائش اگلے ہفتے جینوا میں کی جائے گی اور ماہرین کے مطابق یہ 3 کروڑ ڈالرز تک نیلام ہوسکتا ہے۔اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ہیرے کو سوتھ بے نیلام گھر کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔ ہیرے کی خرید و فروخت کرنے والے اس انوکھے اور نادر و نایاب ہیرے کی نیلامی کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved