پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال خراب ہونے کی خبریں مسترد کرتے ہیں ، ،ترجمان وزارت خزانہ
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزرات خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت مستحکم ہے ، پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال خراب ہونے کی خبریں مسترد کرتے ہیں ،خبروں میں عالمی بینک کی رپورٹ کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر نہیں کیا گیا ، اس رپورٹ کے مطابق پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں ۔اتوار کو ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت مستحکم ہے ، پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال خراب ہونے کی خبریں مسترد کرتے ہیں ،خبروں میں معاشی صورتحال کے حوالے سے حقائق بیان نہیں کئے گئے

۔انہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد پاکستان کی ترقی کے بارے میں عالمی بینک رپورٹ شائع کرتا ہے ، خبروں میں عالمی بینک کی رپورٹ کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر نہیں کیا گیا ،عالمی بینک کی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں، گزشتہ چار سالوں میں پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو ہر سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو معاشی اصلاحات اور پالیسیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ، اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے ، رواں مالی سال کیلئے عالمی بینک نے معاشی شرح نمو کا تخمینہ 5.5فیصد رکھا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved