دبئی ایئرشو شروع، ایمریٹس ایئرلائن کی 15 ارب ڈالر کی ڈیل
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی ایئرشو کا آغاز ہو گیا جہاں ایمریٹس ایئرلائن نے امریکی طیارہ ساز ادارے بوئنگ کے ساتھ 15 ارب ڈالر سے زائد سرمایے سے طیارے خریدنے کی ایک ڈیل کو حتمی شکل دیدی۔ اس ایئرشو میں مختلف فضائی دفاعی کمپنیاں اپنی اپنی مصنوعات بھی لیے ہوئے ہیں،

جس سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان پائی جانے والی موجودہ کشیدگی کی بھی عکاسی ہو رہی ہے۔ ایمریٹس کے مطابق طیاروں کی خریداری کے لیے فرانسیسی طیارہ ساز ادارے ایئربس سے بھی بات چیت کی جا رہی تھی، تاہم ایمریٹس کے لیے بوئنگ بہترین آپشن تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر بھی بوئنگ نے 37 ارب ڈالر سے زائد کے طیارے فروخت کرنے کی ڈیل کو حتمی شکل دی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved