چارروزہ ایکسپو پاکستان 2017 اپنے اختتام پہنچ گئی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 4روزہ ایکسپو پاکستان 2017 اختتام پزیدہوگئی ہے۔سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ نمائش میں4 ہزار سے زائد بزنس ٹو بزنس میٹنگس ہوئیںاور ابھرتا پاکستان کا یہ سلسلہ 3سال جاری رہے گا۔وفاقی سیکٹری کامرس یونس ڈھاگہ نے یہ بات

کراچی میں ٹریڈ آفیسرز آف پاکستان کانفرنس میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ ابھرتا پاکستان کے عنوان سے 4 روز ایکسپو پاکستان 2017کامیابی سے اختتام پزید ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں ان تمام سیکٹری کو فوکس کیا گیا جن سیکٹری میں برآمدات بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، نمائش میں85ممالک سے 700سے زائد غیرملکیوں کی شرکت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی وفد نے پاکستانی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی لی ہے، جس میں چمڑے کی مصنوعات، ماربل، جیمز اینڈ جیولری، سی فوڈ اور بہت سی مصنوعات کو بے حد پسند کیا گیا۔یونس ڈھاگہ نے کہا کہ ٹریڈ آفسرا ن کو اپنی کارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے،ماضی میں کچھ ٹریڈ افسران کی کارکردگی مایوس کن تھی۔انہوں نے بتایا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے وزارت تجارت اور ٹی ڈیپ میں ریسرچر رکھے جائیں گےجبکہ بیرونی خریداروں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک قانون بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ خریداروں کی جانب سے وقت پر آرڈر نہ پہنچنے اور مطلوبہ آرڈر کے مطابق برآمدی اشیا نہ ہونے کی شکایات سامنے آئیں تھیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved