تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ، فروری میں پیداوار شرو ع ہو جائے گی
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کافروری 2018 میں پہلا یونٹ مکمل ہونے پربجلی کی پیداوار شرو ع ہو جائے گی ۔منصوبے کا دوسرا یونٹ اپریل 2018ے آخرجبکہ تیسرا یونٹ مئی 2018 کے آخر میں بجلی کی پیداواردینے لگےگا۔اگلے سال مئی میں تکمیل سے ایک ہزار 410میگاواٹ

پن بجلی مہیاہوگی، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے یہ بات تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے دورے کے دوران بتائی۔دورے میں انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں پرتعمیراتی کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروری سے مئی تک منصوبے کی مرحلہ وار تکمیل کی بدولت قومی نظام کو ایک ہزار 410 میگاواٹ سستی پن بجلی مہیا ہوگی جس سے بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved