پشاورمیں مہنگی سبزی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)محکمہ خوراک کامہنگی سبزی بیچنے والو ں کےخلاف کریک ڈاؤن ۔ آج کی جانے والی کارروائیوں کے بعدسبزیو ں کے نرخ 20 روپے تک کم ہوگئے۔محکمہ خوراک پشاورکی خصوصی ٹیم نے سبزی منڈی میں کاروائیاں کیں۔ اس دوران مہنگی سبزیوں کی فروخت کو روکاگیا۔

محکمہ خوراک کی ٹیموں نے سبزیوں کےریٹ بھی مقررکئے۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت 110 روپے سے کم ہوکر 86 روپے اورپیاز کی قیمت بیس روپے کم ہوکر 70 روپے مقررکی گئی۔ اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 10 سے بیس روپے کمی لائی گئی ہے۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پشاور تسبیح اللہ نےبتایا کہ بغیر بولی سبزی بیچنے والوں کوچوبیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ جس کے بعدکریک ڈاؤن کیاگیا۔ انہو ں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ سبزی منڈی میں مہنگی سبزی فروخت کی شکایات کے بعد کیاگیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved