ہنوئی میں آسیان کا سربراہی اجلاس جاری
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

ہنوئی (نیوز ڈیسک) فلپائن میں آسیان تنظیم کا سربراہی اجلاس جاری ہے، افتتاحی تقریب میں فلپائن کی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہوگیا۔ اس سے پہلے آسیان ملکوں کے سربراہوں نے فوٹو سیشن

کرایا۔ فلپائن کے صدر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔تنظیم کے اکتیس ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں فلپائنی صدرنے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل کی کوئی سرحد نہیں ۔علاقےمیں بحری قزاقوں کی کارروائی نے خطے کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ آسیان اجلاس میں آسیان کے 10رکن ملکوں کے علاوہ امریکا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ،روس اور کینیڈا کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔آسیان اجلاس سے پہلے فلپائن کے صدر نے تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، ٹرمپ، ٹروڈو، مودی اور شینزو ایبے نے ایک جیسےکپڑوں میں شرکت کی۔ کینیڈا کے وزیراعظم منیلا کے شہریوں سے گھل مل گئےاور ڈھیروں سیلفیاں بنائی گئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved