بھارت سے روئی کی درآمد پر پھر غیر اعلانیہ پابندی
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (نیوز ڈیسک ) حکومت نے ایک بار پھر بھارت سے روئی کی درآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی ہے ، کاشتکاروں اورکاٹن جنرز کی جانب سے اس پابندی کا خیر مقدم جبکہ ٹیکسٹائل ملز مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے

ذیلی ادارے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ(پی پی ڈی) کی جانب سے درآمد کنندگان کو روئی درآمدی پرمٹ کے اجراء پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث رواں سال پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان بھارت کے بجائے امریکا، برازیل اور ویسٹ افریقی ممالک سے روئی درآمد کر رہے ہیں جو نہ صرف بھارت کے مقابلے میں قدرے مہنگی ہے بلکہ اس کی ڈلیوری بھی خاصی تاخیر سے ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ پی پی ڈی نے بھارت سے روئی کی درآمد کیلئے سخت ترین شرائط رکھی ہیں لیکن اس کے باوجود روئی درآمدی پرمٹ کا اجراء تقریباً نا ممکن بنا دیا گیا ہے جس کے باعث رواں سال ابھی تک بھارت سے روئی کی درآمد شروع نہیں ہو سکی، انہوں نے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں سخت موسمی حالات کے باعث کپاس کی فصل کا معیار متاثر ہونے سے پاکستان کے بیشتر کاٹن زونز میں روئی کا معیار بھی متاثر ہوا تھا جس کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بڑے پیمانے پر روئی کے درآمدی سودے کیے تھے اور اطلاعات کے مطابق اب تک ان ٹیکسٹائل ملز مالکان نے روئی کی تقریباً15لاکھ سے زائد بیلز کے درآمدی سودے طے کر لیے ہیں جن کی ڈلیوری جنوری سے شروع ہونے کی توقع ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved