جلد 4 ہزار ارب روپے سے زائد کے بانڈز جاری کئے جائیں گے: سٹیٹ بینک
  4  دسمبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(نیوز ڈیسک)قلیل مددتی بانڈز یا ٹی بلز دسمبر سے فروری کے درمیان فروخت کیے جائیں گے، ٹی بلز سے تین ماہ کے لئے 4 ہزار 725 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔ پاکستان آئندہ تین ماہ کیلئے 4 ہزار ارب روپے سے زائد کے قلیل مددتی بانڈز جاری کرے گا، سٹیٹ بینک کے مطابق 150 ارب روپے کے طویل

مددتی بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان جلد ہی قلیل اور طویل مددتی بانڈز کا اجراء کر رہا ہے، قلیل مددتی بانڈز یا ٹی بلز دسمبر سے فروری کے درمیان فروخت کیے جائیں گے۔ ٹی بلز سے تین ماہ کے لئے 4 ہزار 725 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک ٹی بیلز 6 نیلامی کے ذریعے فروخت کرے گا، اس کے علاوہ 150 ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز بھی فروخت کیے جائیں گے۔ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز تین مختلف نیلامی کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی شرح میں کمی کے لئے سٹیٹ بینک ہر تین ماہ کے بعد ٹی بیلز فروخت کرتا ہے جبکہ قرض و سود کی ادائیگیوں کے لئے بھی قلیل اور طویل بانڈز کا اجراء کیا جانا معمول ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved