پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
  5  دسمبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(نیوز ڈیسک )ہنڈرڈ انڈیکس چالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم، کاروباری حجم میں گزشتہ روز کی نسبت 46٫53 فیصد کمی آئی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 46.53 فیصد کم جبکہ 48.12 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث

پیر کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 39931 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39.45 پوائنٹس اضافے سے 40049.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 161 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب 84 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 312 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved