کینوں کی برآمدات کا ہدف کم کر دیا گیا
  5  دسمبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(نیوز ڈیسک) کینوں کی برآمدات کا ہدف کم کر دیا گیا، فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق، رواں سیزن میں ڈھائی لاکھ ٹن کینوں برآمد کیا جائے گا۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے روس اور ایرانی مارکیٹ میں پاکستانی کینوں کی

برآمدات کو درپیش مسائل کے پیش نظر رواں سیزن میں کینوں کی برآمدات کے ہدف میں مزید کمی کر دی ہے۔ چیئرمین پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق رواں برس ملک میں 19 سے 20 لاکھ ٹن کینوں پیدا ہونے کا امکان ہے اور ڈھائی لاکھ ٹن کینوں برآمد کئے جائیں گے۔ گزشتہ سیزن میں 2 لاکھ 80 ہزار ٹن کینوں برآمد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پنجاب حکومت کینوں کے معیار کی بہتری میں عدم دلچسپی لے رہی ہے جس کے باعث کینوں کا سائز چھوٹا ہوا ہے مگر دوسری جانب ایران، یورپ اور روس جیسی اہم منڈیوں میں برآمدات کو متعدد رکاوٹوں کا سامنا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved