حکومت سندھ نے شوگر ملیں چلانے کا فیصلہ کرلیا
  5  دسمبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے شوگر ملز چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ گنے کا ریٹ 182 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔صوبائی وزیر زراعت و داخلہ کی صدارت میں مل مالکان اور کین کمشنر کی موجودگی میں ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شوگر ملیں چلائی جائیں گی اور صوبائی حکومت اس حوالے سے اقدامات کریگی، اس موقع پر آبادگار

بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر زراعت و داخلہ سہیل انور سیال کا شوگر مل مالکان کے اجلاس کے بعد عبدالمجید نظامانی اور سید ذوالفقار علی شاہ کے ساتھ گروپ فوٹواجلاس میں مل مالکان کی نمائندگی ایوان زراعت سندھ کے صدر قبول کھٹیان، زاہد بھرگھڑی، آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی، سید ذوالفقار علی شاہ، سابق ایم این اے عبدالغنی تالپور اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر شوگر ملز ایسو سی ایشن نے چینی کی برآمد کیلئے سبسڈی دینے کا مطالبہ بھی کیا جس پر وزیر زراعت و داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھاکہ حکومت سندھ پہلے ہی 15 لاکھ ٹن پر 10 ارب روپے 79 پیسے کے حساب سے زرتلافی دے چکی ہے۔اس مد میں شوگر ملوں کو 11 ارب روپے کی ادئیگی کی جاچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت تمام فریقوں کے حقوق کا تحفظ کریگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved