کوئٹہ میں مرغی کےگوشت اورانڈوں کی قیمت میں اضافہ
  5  دسمبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)شدید سردی کی لہرکےبعدکوئٹہ میں مرغی اورانڈوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،برائلر مرغی کےگوشت کی فی کلو قیمت میں30 روپے جبکہ دیسی اور برائلر مرغی کے انڈوں کی فی درجن قیمت میں 20روپےکااضافہ ہوگیا ہے۔مرغی کی فی

کلو قیمت 170سےبڑھ کر200روپےہوگئی ،اضافے کےبعد دیسی انڈوں کی قیمت 150سےبڑھ کر170روپےہوگئی جبکہ برائلر یعنی ولایتی انڈوں کی قیمت 130سےبڑھ کر150روپےفی درجن ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی اورانڈوں کی قیمت میں اضافہ سردی میں طلب میں اضافہ کےباعث ہوا ہے،سردی کی شدت میں کمی کےبعد مرغی اورانڈوں کی قیمت میں بھی کمی آجائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved