انتہائی افسوسناک خبر پاکستان کاجی ،ایس ،پی ،پلس سٹیٹس خطرے میں پڑ گیا،وجہ انتہائی تشویشناک
  5  دسمبر‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزارت انسانی حقوق کی ناکام پالیسیوں کے باعث اٹلی نے یورپی یونین سے پاکستان سے جی ، ایس ، پی ، پلس معطل کرنے کی سفارش کردی، آن لائن کوحاصل ہونے والے دستاویزات کے مطابق اٹلی کے سینیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان جی، ایس ،پی پلس کے تحت معاہدے کی بچوں ، خواتین اور اقلیتوں پر ہونے والے پرتشدد کاروائیوں کو رکوانے اور انکو قانونی تحفظ دلوانے میں ناکام رہا ہے لہذا پاکستان جی ، ایس ، پی پلس کے معاہدے کی تجدید روک دی جائے۔اٹلی کے سینیٹرز جن میں سینیٹر ڈومینو ڈی سانو، سینیٹر فرنسکو

کارڈیلو، سینیٹر اینزو فاسینو، سینیٹر کوسیمو سیبیلیا اور سینیٹر ڈومینیکواورکیو نے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی معاشی تعاون کو تحریری کو سوال میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے غیرتسلی بخش جواب دیا ہے اور ملک کے اندر بچوں، خواتین اور اقلیتوں پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث میں وہ پاکستان میں غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں لہذا جی ، ایس، پی پلس سٹیٹس کی تجدید روک دی جائے،اٹالین سینیٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان جی ، ایس ، پی پلس سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم ڈیڑھ بلین ہوچکا ہے، اوراٹلی نے پاکستان مصنوعات کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ واضع رہے کہ پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قراردیا گیا تھا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved