جس جس کے بینک اکائونٹس ہیں وہ یہ خبرضرورپڑھ لے پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی سٹیٹ بینک نے بڑافیصلہ کرلیا
  6  دسمبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک نے ڈیبٹ کارڈز سے اسکمنگ کی وارداتوں پر آئندہ سال سے اے ٹی ایم کارڈز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ دنوں اے ٹی ایم کے ذریعے اسکمنگ سے صارفین کا ڈیٹا چرا کر رقوم چوری کرنے کا انکشاف ہوا جس میں کئی بینک صارفین کو اپنی رقوم سے ہاتھ دھونا پڑا جب کہ انہیں اس چوری کا پتا بینک کے بتانے پر پڑا۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کارڈ کے پیچھے مقناطیسی اسٹرپ سے اکاؤنٹس تفصیلات چرا کر غیر قانونی کام کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح ملک کے اندر

اور باہر مختلف جگہوں سے رقوم غیر قانونی طور پر نکلوائے گئیں، اب تک 296 کھاتے داروں نے مشکوک لین دین کی شکایت کی اور نکلوائی گئی رقم کا اندازہ ایک کروڑ 2 لاکھ روپے ہے۔مرکزی بینک کے مطابق حبیب بینک نے مشتبہ کارڈز منسوخ کردیئے ہیں، بینک نے متاثرین میں رقوم ادائیگی شروع کردی ہے اور مرکزی بنیک جائزہ لے رہا ہے کہ حبیب بینک اے ٹی ایمز استعمال کرنے والے دیگر بینک صارفین تو اس کا نشانہ نہیں بنے۔ مرکزی بینک نے کہا ہے کہ آئندہ سال 30 جون سے یورو پے ماسٹر کارڈز متعارف ہوں گے جس میں ہیکرز کا نشانہ بننے والی مقناطیسی اسٹرپ کے بجائے چپ موجود ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
76%
ٹھیک ہے
16%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
5%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved