ڈھائی ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو موصول
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(نیوز ڈیسک )یورو اور سکوک بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والے ڈھائی ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے۔وزارت خزانہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب ڈالرز جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی یورو بانڈز کے ڈھائی ارب ڈالر 5 دسمبر کو وصول کرنے کی تصدیق کی گئی۔اسٹیٹ بینک کا اپنے اعلامیے میں کہنا تھا کہ ڈھائی ارب ڈالر کا اثر 14 دسمبر کو جاری رپورٹ میں نظر آئےگا۔پاکستان نے 2.5 ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کردیئےیاد رہے کہ حکومت نے 30 نومبر کو 2.5 ارب ڈالرز کے یورو اور سکوک بانڈز فروخت کیے تھے۔وزارت خزانہ کے مطابق ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز 5 سال کے لیے جاری کیےگئے، جن پر منافع کی شرح 5.625 فیصدہوگی۔دوسری جانب ایک ارب 50کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز 10 سال کے لیے جاری کیےگئے، جن پر شرح منافع 6.875 فیصد ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved