اگلے تین ماہ میں حکومت کتنا قرضہ لینے والی ہے؟؟یہ خبر اپنے رسک پر پڑھیں
  5  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نیا سال آتے ہی پہلے تین ماہ کے دوران 49سو ارب روپے کے نئے قرضے حاصل کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اندرونی قرضوں کو لوٹانے کےلئے نئے قرضوں کے حصول کا پلان بنا لیا ہے۔ نیا سال شروع ہوتے ہی حکومت کو 52کھرب روپے کے پرانے قرضے چکانے ہیں جس کے کئے حکومت 4900ارب روپے نئے قرضے لینے کا سوچ رہی ہے۔ جنوری سے مارچ کے اختتام تکحکومت نے 52 کھر ب

32ارب 61کروڑ 20لاکھ روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے قرضوں کے لیے 7مرتبہ ٹریڑری بلز نیلام کیے جائیں گے۔ جس سے 47کھرب 25ارب حاصل ہونے کا ہدف ہے۔ جبکہ 2 کھرب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کا بھی ٹارگٹ ہے۔قرض ملنے پر حکومت کو پھر بھی مزید 3کھرب 7ارب 61کروڑ روپے کی ضرورت پڑے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved