گیس پائپ لائن منصوبہ : 175ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے
  8  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کر نے کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کیلیے 175ارب روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کراچی سے لاہور تک ایک اعشاریہ 2 ارب مکعب فٹ یومیہ صلاحیت کی حامل آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبے کی تعمیرکے فنانسنگ پلان کی منظوری دی گئی ۔

جوسوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ مکمل کریںگی،منصوبے کے اخراجات عوام سے وصول کرنے کی خفیہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیاجائے گا ،یہ پائپ لائن گیارہ سوکلومیٹر طویل ہوگی۔ ساڑھے سات سوکلومیٹرطویل پائپ لائن کی تعمیر سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے حصے میں آئے گی اور جبکہ سوئی نادرن ساڑھے تین سو کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved