بھیک میں ایک روپے کا سکہ لینا منظور نہیں،فقیروں کا ’متفقہ ‘فیصلہ
  9  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے فقیروں نے ’متفقہ ‘فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ بھیک میں ایک روپے کا سکہ نہیں لیں گے۔اتر پردیش کے شہر رام پور کے فقیروں نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے اس دور میں ایک روپے اس کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

شکرا مانی فقیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ جلد 500 اور 1000 کے نوٹ ختم کرکے اس کی جگہ سکے متعارف کرائے جائیں گے۔اس نے مزید کہا کہ جب 500 اور 1000 کے سکے آجائیں گے تو آپ خود اندازہ لگائیں کہ ایک روپے کے سکے کی کیا اہمیت ہوگی اور اس کا کیا سائز ہوگا؟؟دکانداروں اور رکشہ ڈرائیوز نے بھی فقیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی ایک روپے کا سکہ لینا منظور نہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved