پوری دنیا کے پاس اس وقت کتنی دولت ہے؟؟؟اس میں سے پاکستان کا حصہ کتنے فیصد ہے؟؟رپورٹ جاری
  9  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی دولت کی کل مالیت اور اس میں سے پاکستان کے حصے بارے انتہائی دلچسپ اعداد و شمار جاری ہو گئے ہیں۔عالمی مالیات کے ایک ادارے کریڈٹ سوئس کی گلوبل ویلتھ رپورٹ 2017 کے مطابق اس وقت پوری دنیا کی دولت کی کل مالیت 280کھرب ڈالر ہے۔ گزرے ہوئے سال 2017میں

دنیا کی مجموعی دولت کے بڑھنے کی شرح سب سے زیادہ تیز رفتار رہی۔ اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2022تک دنیا کی دولت بڑھ کر 341کھرب ڈالر ہو جائے گی۔ 2000میں سن بلوغت کو پہنچنے والے پاکستانیوں کی فی کس دولت کی مالیت 2549ڈالر ہو گئی تھی جو 2017میں بڑھ کر 5174ڈالر فی کس ہو چکی ہے۔ پاکستان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 558ارب ڈالر ہے ۔جو کہ پوری دنیا کی مجموعی دولت کا 0.2فیصد شمار ہوتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved