کریم سروسز نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
  10  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی(نیوز ڈیسک )لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں کرایوں میں اضافہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہیڈ پبلک افیئر سبطین نقوی آن لائن کیب سروس کریم کے کرایوں میں اضافہ۔ یہ اعلان کریم کے پبلک افئیرز کے ہیڈ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔ کریم

کے پبلک افئیرز کے ہیڈ سبطین نقوی کا کہنا تھا کی کرایوں میں اضافہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کیپٹنز کو ہونے والی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کیا گیا ہےجبکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کرایے میں کیے گئے اضافے سے متعلق کریم سروسز کے کیپٹنز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کرایوں میں اضافے کا اثر کریم کے پیک فیکٹر پر بھی ہوگا البتہ انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ کرایوں میں کس حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔اس بارے میں کریم صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک کریم کے کرایوں میں 9 فیصد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس حوالے سے سبطین نقوی نے کہا کہ ابھی اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنا اضافہ کیا جائے گا ، لیکن اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ انتہائی کم ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved