خبردارتین ماہ کے اندریہ کام کرلوورنہ۔۔۔۔حکومت نے انڈوں کاکاروبارکرنیوالوں کوبڑی دھمکی دیدی
  10  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

ا سلا م آ با د(نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئے شکایات کے پیش نظر انڈوں کا کاروبار کرنیوالوں کو معیار بہتر کرنے کے لئے تین ماہ کی ڈیڈلائن دے دی ہے اور اس حوالے سے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے مقررمدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کرنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے دفتر سے جاری ہونے والی وارننگ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیور فوڈ ریگولیشنز2017کے مطابق انڈوں کو ایسی جگہ پر محفوظ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جہاں درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو۔علاوہ ازیں انڈوں کے اوپر تاریخ تنسیخ بھی واضح طور پرلکھی جائے۔انڈوں کے ٹرے صاف ،خشک جگہ پر رکھنے اور تیز روشنی سے بچانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔وارننگ میںمزید کہا گیا ہے کہ انڈوں کا چھلکا صاف اور ٹوٹا ہوا نہ ہو۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رعائتی مدت برائے اصلاح معیار3 مہینے مقرر کی ہے جو 30مارچ2018 کو حتم ہو جائے گی ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئے شکایات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مقرر مدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved