ڈاکٹرعشرت حسین آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد
  11  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا۔پاکستان کی جانب سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو انٹرنیشنل مانیٹری اینڈفنانشل کمیٹی(آئی ایم ایف سی)کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا ۔

جب کہ وزیراعظم کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سفارش پروزیراعظم نے ان کی نامزدگی کی منظوری دیدی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت حسین مانیٹری اورفنانشل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں،آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر2017 کوخالی ہوا تھا، دیگررکن ممالک کیساتھ ساتھ پاکستان سے بھی نامزدگی طلب کی گئی تھی، اس معاملے پر آئی ایم ایف بورڈاتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کریگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved