جمعہ‬‮   19   جنوری‬‮   2018
تجارتی خسارے میں اضافہ ، ملکی معیشت کیلئے ایک اہم مسئلہ
  11  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برآمدات اور درآمدات دونوں میں اضافے کے باجود رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے انیس اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ گیا۔تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت مسائل کا شکار ہے اور بڑھتے ہوئے جاری اخراجات کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔وفاقی ادارے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم سترہ ارب ستانوے کروڑ ڈالر رہا، زیرغورعرصے میں ملکی درآمدات کا حجم انیس فیصد اضافے کے ساتھ اٹھائیس ارب ستاون کروڑ ڈالر رہا۔

ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گیارہ فیصد اضافے کے ساتھ گیارہ ارب ڈالر رہی اور صرف دسمبر میں چار ارب نوئے کروڑ ڈالر کی درآمدات جبکہ ایک ارب ستانوے کروڑ ڈالرکی برآمدات ہوئیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے ایک اہم مسائلہ ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بھی اس مسائلے کی نشاندہی کی گئی ہے ورلڈ بینک کے مطابق بڑھتاہوا تجارتی خسارہ جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کا باعث بنے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved