فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57200 روپے
  11  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی(نیوز ڈیسک )سونے کی قیمت9 ڈالر کے اضافے سے 1324 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کے اضافے سے 1324 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 روپے اور214 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 49028 ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے840 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت720 روپے پرمستحکم رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved