ہونڈا کا منفرد اسکوٹر سامنے آگیا،چلانے کیلئے پیٹرول کی ضرورت نہیں ،قیمت اور خصوصیت بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے
  12  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کسی زمانے میں پاکستان میں اسکوٹر بہت زیادہ نظر آتے تھے مگر اب ان کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، مگر جاپانی کمپنی ہونڈا اب اسے بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ہونڈا کی جانب سے ایک منفرد قسم کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرایا گیا جو دیکھنے میں کسی موٹرسائیکل جیسا ہے۔پی سی ایکس نامی اسکوٹر مکمل طور پر بجلی سے چلتا ہے اور اس کے لیے کمپنی نے ایسی بیٹری استعمال کی ہے جسے آسانی

سے کسی بھی وقت بدلا جاسکتا ہے۔اس وقت الیکٹرک سواریوں کے حوالے سے صارفین ان کی ڈرائیونگ رینج اور چارجنگ ٹائم کے حوالے سے فکرمند رہتے ہیں، مگر آسانی سے بیٹریاں بدلنے کی سہولت کا مقصد اس پریشانی کو کم کرنا ہے۔موبائل پاور پیک کی مدد سے چلنے والا یہ اسکوٹر فی الحال کانسیپٹ ڈیزائن ہے تاہم کمپنی رواں سال ہی اسے ایشیاءبھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس اسکوٹر کے لیے الیکٹرک موٹر بھی ہونڈا نے خود تیار کی ہے جسے نشست کے نیچے موجود بیٹریوں سے طاقت ملتی ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ انہیں چند سیکنڈ میں بدل کر مکمل چارج بیٹریوں کو لگایا جاسکتا ہے۔اس میں 1.33 ہارس پاور الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔کمپنی نے فی الحال اس سواری کے دیگر فیچرز پر روشنی نہیں ڈالی ہے مگر یہ اعلان ضرور کیا ہے کہ 2018 میں اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔اس سے قبل ہونڈا نے اس کا ہائیبرڈ ورژن بھی متعارف کرایا تھا، جس میں ہائی آؤٹ پٹ بیٹری اور اے سی جی اسٹارٹر کو دیا گیا تھا تاکہ سفر کرنے کا تجربہ اچھا بنایا جاسکے۔ان دونوں سواریوں کی قیمت بھی اب تک سامنے نہیں آسکی ہے مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ ایک سے دو لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
9%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved