یوٹیلیٹی سٹوروں پر 150 اشیا کی کمی، ماہانہ سیل 4 کے بجائے 1 ارب
  12  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 6 ہزار یوٹیلیٹی سٹوروں پر 150 اشیا کی قلت پیدا ہو گئی۔ سٹوروں کی ماہانہ سیل 4 ارب سے کم ہو کر ایک ارب روپے رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق دالیں، چاول، چینی اور کو کنگ آئل سمیت نجی کمپنیوں کی چھوٹی بڑی 150 کے قریب اشیا کی قلت پیدا ہونے سے غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات

کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹور 29 ارب روپے کے نادہندہ ہیں لیکن ادائیگی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ ملک بھر میں سٹوروں پر کھانے پینے کی اشیا کا سٹاک ختم ہو گیا ہے جبکہ 2 ماہ تک نئی خریداری نہیں کی جائیگی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن اوپن مارکیٹ سے چینی خرید کر ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سپلائی کرتی ہے۔ حکومت نے 2017ء میں پونے تین ارب روپے ادا کرنے تھے، وہ ابھی تک ادا نہیں کئے گئے۔ پچھلے 4 سال میں وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹوروں کی مد میں کوئی رقم ادا نہیں کی جو اب مجموعی طور پر 29 ارب روپے ہو گئی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی تک فنڈز نہیں دئیے، جب فنڈز ملیں گے تو خریداری کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved