عالمی منڈی میں روئی کی قیمت میں اضافہ، پاکستانی سودے منسوخ ہونا شروع
  13  جنوری‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں روئی کی قیمت بڑھنے سے بھارتی برآمد کنندگان نے پاکستانی سودے منسوخ کرنا شروع کر دیے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے جس کے باعث بھارتی کپاس برآمد کنندگان نے

پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کے ساتھ کئے گئے روئی برآمد کرنے کے معاہدے منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے بتایا کہ پاکستاں میں بھارت سے روئی کی درآمد شروع ہونے، درآمدی روئی پر عائد ٹیکسز کے خاتمے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے رجحان کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا جو رجحان شروع ہوا تھا وہ اب دوبارہ تیزی میں بدل گیا ہے اور روئی کے سودے اب دوبارہ 8 ہزار روپے فی من پر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور آئندہ چند روز کے دوران ان میں مزید تیزی کا بھی خدشہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved