دودھ کی قیمتوںسے متعلق کمشنر کراچی نے آج اجلاس طلب کر لیا
  7  فروری‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت کتنی ہو گی؟ اضا فہ ہو گا یا نہیں؟اس مسئلے کے حل کے لیے کمشنر کراچی نے آج اجلاس طلب کر لیا ہے۔کل ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ 90 روپے بیچنے کے اعلان پر اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپا مارا، جس کے خلاف ڈیری فارمرزنے سکھن تھانے پر احتجاج کیااور ہول سیل ایسوسی ایشن بھی ڈیری فارمز کے خود ساختہ نرخ مسترد کر چکی ہے۔

اس سے قبل کراچی بھینس کالونی میں ڈیری فارمرز نے 90 روپے فی لیٹر دودھ ریٹیلر کو فروخت کرنے کا اعلان کیا،تو انتظامیہ حرکت میں آگئی۔اس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیری فارمرز کے اجلاس پر چھاپہ مارا جس پر وہ فرار ہوگئے،تاہم ان کا ایک گروپ اضافے کے حق اور چھاپے کے خلاف سکھن تھانے پہنچ گیا اور احتجاج کیا۔ادھر کراچی ہول سیلز فریش ملک ایسوسی ایشن نےڈیری فارمز کے خود ساختہ نرخ کو مسترد کردیا ہے ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی راحت کا کہنا ہے کمشنر کراچی آج اجلاس میں جو ہدایت دیں گے اسی پر عمل درآمد ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved