فلائی دبئی کی شاندار پیشکش ، بچوں کو مفت ٹکٹ دینے کااعلان
  7  فروری‬‮  2018     |      کاروبار

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی " فلائی دبئی " نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے شاندار پیشکش کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی نے بین الاقوامی ریٹرن ٹکٹ لینے والوں کے بچوں کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیاہے ۔

جو مسافر بھی بین الاقوامی ریٹرن ٹکٹ حاصل کر یگا اس کے ساتھ ا س کے بچے کا ٹکٹ بالک مفت دیا جائے گا۔ٹکٹ کےحصول کی شرائط کے مطابق اکانومی کلاس کی ریٹر ن ٹکٹ خریدنا ، بچے کی ٹکٹ مفت تاہم ٹیکسز اور سرچارج ادا کرنا ضروری ہوں گے ، اس کے علاوہ اس پیشکش کو حاصل کرنے کے لیے 12 فروری دن 12 بجے سے پہلے اپنی ٹکٹ بک کروانی ضروری ہے ۔اس ٹکٹ پر 5 فروری سے 5 جون تک سفر کیا جا سکتاہے ۔ بین الاقوامی مقامات میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں جن کے لیے یہ پیشکش کی گئی ہے ۔الیگزینڈریا، عمان ، بغداد، بلغراد، کوئٹہ، سیالکوٹ ، فیصل آباد، ملتان ، کراچی اور پیراگوئے شامل ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved