ایک مرغی ہی تھی غریبوں کا سہارا اب کیا ہوگا، مرغی کے شوقین افراد دل تھام لیں حیرت انگیز خبر آگئی
  8  فروری‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی۔ آج مزید چھ روپے مہنگا ہو گیا۔ قیمت دو سو انیس روپے فی کلو پہنچ گئی۔ مہنگائی کے طوفان میں برائلر کی پرواز رواں ہفتےمرغی کے گوشت کی قیمتوں کو

بریک نہ لگی۔ قیمتیں بڑھتے بڑھتے دو سو سے دو سو انیس روپے فی کلو جا پہنچیں۔ آج بھی چھے روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ شہری قیمتوں میں روز بروز اضافے سے پریشان تو ہیں لیکن خریدنے پر بھی مجبور ہیں۔ ادھر دکاندار بھی پریشان ہیں کہتے ہیں طلب اور رسد میں توازن ہی نہیں آرہا ہے مہنگائی کی وجہ بھی یہی ہے۔ مرغی کا گوشت ہو یا پھر دیگر اشیا خورونوش طلب اور رسد کے بہتر نظام کے ساتھ ہی مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved