ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلیے نیا محکمہ’’ریڈ پلس‘‘ قائم کر دیا گیا
  8  فروری‬‮  2018     |      کاروبار

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلیے چاروں صوبوں میں جنگلات کی مکمل حفاظت کیلیے نیا محکمہ’’ریڈ پلس‘‘ قائم کر دیا گیا ہے۔ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، موسم گرما کا بڑھتا ہوا

دورانیہ اصل سطح تک لانے کیلیے اقوام متحدہ کے تعاون سے پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں جنگلات کی مکمل حفاظت کیلیے نیا محکمہ’’ریڈ پلس‘‘باقاعدہ طورپرقائم کر دیا گیا ہے۔ اس محکمہ کو وائرلیس سیٹ، گاڑیاں، موبائل، اسلحے کی سہولتیں فراہم ہوں گی، پنجاب کے اس نئے محکمے کا ہیڈآفس راولپنڈی میں بنایا گیا ہے اور لاہور، فیصل آباد میں بھی ذیلی دفاتربنادیے گئے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ورکنگ پلان راولپنڈی افتخار الحسن فاروقی نے بتایا کہ جنگلات کوآگ لگنے،دھواں دینے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھوئیں سے فضامیں کاربن میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے جس سے موسم سرما کا دورانیہ کم سے کم اور موسم گرماکابڑھتا جارہاہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved