حد سے زیادہ ڈیوٹی لینے والے تجارتی مراکز پر جرمانہ عائد کردیا گیا
  13  فروری‬‮  2018     |      کاروبار

تبوک(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے اہم شہر تبوک میں وزارت محنت و سماجی بہبود کے افسران نے رات 11بجے کے بعد تک ڈیوٹی لینے والے ایک بڑے تجارتی مرکز پر جرمانہ کردیا۔ تجارتی مرکز میں سعودی خواتینبھی ملازم ہیں۔ انکے اوقات کار بڑھانے

کو خلاف ورزی شمار کرکے قانونی کارروائی کی گئی۔ سعودیوں کیلئے مخصوص پیشوں پر کام کرنے والے غیر ملکی کارکن کثیرتعداد میںگرفتار کرلئے گئے۔ وزارت محنت ، وزارت تجارت سمیت مختلف ادارو ںکے مشترکہ وفد نے تجارتی مرکز پر چھاپہ مارا تھا۔واضح رہے سعودی وزارت عمل نے تمام کمپنیوں کو خواتین کے لیے کوٹہ مخصوص کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں ، اور خواتین کو اس ضمن میں زیادہ سے زیاد ہ سہولیات دینے کا پروگرام بنا جا رہاہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved