سونا سستا ہوگیا یا مہنگا ؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر آگئی
  14  فروری‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعد اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1323.16 ڈالر فی اونس رہے، جب کہ یو ایس

اسپاٹ گولڈ کی فروری کے لیے سپلائی 0.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1326.40 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی 1.2فیصد بڑھ کر 16.55 ڈالر فی اونس رہے۔لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1321.28 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 1322.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ چاندی16.52 ڈالر فی اونس رہی ۔ایشیائی اسپاٹ میں سونے کے نرخ 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1323.63 ڈالر فی اونس، امریکی گولڈ فیوچرز برائے اپریل ڈیلیوری 0.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1325.60 ڈالر فی اونس طے پائی۔اسپاٹ مارکیٹ ماہرین نے آمدہ ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر کر 1300 ڈالر فی اونس تک آنے کا امکان ظاہر کیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved