گیس کی درآمدات پیداوار کے تقریباً نصف تک پہنچ گئی
  14  فروری‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی (نیو ز ڈیسک) چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے توانائی کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی

نے ملک کے توانائی کے شعبہ کا منظر نامہ بدل ڈالا ہے۔ ان کی اصلاحات سے ملک میں توانائی کی کمی ہمیشہ کے لئے ختم ہو رہی ہے جس سے ترقی کے لئے نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوار 2600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے اور 1000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دو سال میں ایل جی جی کی درآمدات مقامی پیداوار سے بڑھ جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved