ہر طرح کے راستے کیلئے موزو ںٹویوٹاکی نئی گاڑی کی پاکستان میں قیمت کااعلان ہوگیا
  14  فروری‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی (ویب ڈیسک )ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنی نئی ڈبل کیبن گاڑی ہیلکس ریوو 2018 متعارف کرا دی ہے۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرس نے ٹویوٹا ہیلکس ریوو کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کرکے پیش کیا ہے جبکہ سابقہ ماڈلز کی بکنگ روک دی گئی ہے۔ اس گاڑی میں انجن کو زیادہ بہتر کیا گیا ہے جو کہ اب 3.0L ٹربو کی بجائے 2.8L ڈیزل انجن ہوگا۔ اس انجن کے ساتھ یہ گاڑی 2755 سی سی کی ہوگی اور اس کا فور سلینڈر ٹربو چارج انجن ایک انٹرکولر کے ساتھ ہے۔

انجن کی موٹر 175 ہارس پاور کی طاقت رکھتی ہے جبکہ سکس اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن یا سکس اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن بھی اس میں موجود ہیں۔ اس کا باہری ڈیزائن گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ زیادہ مختلف نہیں، تاہم بمپر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ ہیڈلائٹس کو بھی ایل ای ڈی سے بدل دیا گیا ہے۔ اس کے اندر پش اسٹارٹ بٹن، ٹچ اسکرین ایل سی ڈی، کی لیس انٹری، ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ وہیل، ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول، موبائل فون کنکٹیویٹی، کروز کنٹرول، ٹرپ کمپیوٹر، آواز کی شناخت کرنے والا سسٹم، پاور اسٹیئرنگ جیسے فیچرز موجود ہیں، تاہم ان میں سے کچھ اس کے زیادہ مہنگے ورژن کا حصہ ہوں گے۔ کمپنی کے تمام یہ گاڑی ہر طرح کے راستوں کے لیے بہترین ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پہلے کے ماڈلز کے مقابلے میں ہیلکس ریو زیادہ اسٹائلش، طاقتور اور پرتعیش لک کی حامل گاڑی ہے۔ اس گاڑی میں کمپنی نے مسافروں کے تحفظ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جیسے اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ وغیرہ۔ گاڑی میں ائیربیگز موجود ہیں جبکہ بچوں کے لیے یونیورسل چائلد ریسٹرینٹ سسٹم بھی رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 22 لاکھ 19 ہزار سے 46 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہے جو کہ مختلف ورژن کی ہے : ہیلکس ڈیک لیس فور بائی ٹو : 22 لاکھ 19 ہزار روپے سنگل کیبن اسٹینڈرڈ :24 لاکھ 69 ہزار روپے ہیلکس سنگل کیبن فور بائی ٹو اپ سپیسز : 24 لاکھ 99 ہزار روپے ہیلکس 4x4 سنگل کیبن : 35 لاکھ 49 ہزار روپے ڈبل کیبن اسٹینڈرڈ : 37 لاکھ 99 ہزار روپے ریوو جی ایم ٹی ڈبل کیبن فور بائی فور : 41 لاکھ 24 ہزار روپے ریوو جی اے ٹی : 43 لاکھ 49 ہزار روپے ریوو وی اے ٹی : 46 لاکھ 49 ہزار روپے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved