گوادر پورٹ سے پہلی مرتبہ کمرشل شپنگ کا آغاز آج سے ہوگا
  7  مارچ‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گوادر پورٹ سے پہلی مرتبہ کمر شل شپنگ کا آغاز آج سے ہوگا گوادر بندرگاہ سے آج سے پہلی مرتبہ کمرشل شپنگ کا آغاز کیا جائے گا جس نکے بعد ہفتے میں ایک بار ہر بدھ کو دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے لیے سروس شروع کی جائے گی۔چیئرمین گوادر پورٹ

ہولڈنگ زینگ باوزونگ کے مطابق کوسکو شپنگ لائن کی طرف سے 5000 کنٹینرز گنجائش کا جہاز اس روٹ پر چلایا جائے گا۔پورٹ اینڈ شپنگ کے ذرائع کے مطابق زینگ باوزونگ کا کہنا تھا کہ یہ سروس اس طرح سے ترتیب دی گئی ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کنٹینر گوادر لایا اور گوادر سے لے جایا جا سکے گا۔زینگ باوزونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی دیگر بندرگاہوں کے برخلاف گوادر میں کنٹینر 48 گھنٹے سے پہلے کلیئر کیا جائے گا اور تاجروں کو اسٹوریج میں بھی جگہ کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
36%
ٹھیک ہے
21%
کوئی رائے نہیں
21%
پسند ںہیں آئی
21%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved