پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی کے شیئرز ہولڈرز معاہدوں پر دستخط کی تقریب
  16  اپریل‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد تھے. پی ایم آر سی تقریب میں نیشنل بینک کے صدر سعید پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی میں حکومت پاکستان اور

اسٹیٹ بینک کے علاوہ 10 بینکس شراکت دار ہیں۔ ..تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ سندھ کچی آبادی محکمے کے مطابق کراچی میں 562 کچی آبادیاں ہیں، ان کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں ، جرائم اور منشیات پنپتی ہے.ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مرکزی بینک نے پی ایم آر سی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ 2020 وژن میں ہاؤسنگ ،زراعت اور ایس ایم ای بنیادی نکات میں شامل ہے. اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین پی ایم آر سی رحمت علی حسنی نے کہا کہ پی ایم آر سی کی شکل میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ ہاؤسنگ کو نئی شکل دے گا، یہ متوسط و کم آمدنی والے افراد کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ رحمت علی حسنی نے کہا کہ پی ایم آر سی میں نجی شعبے کی شمولیت 51 فیصد ہے، ورلڈ بینک نے 140 ملین ڈالرز کی کریڈٹ لائن دی ہے. سی سی او پی ایم آر سی مسٹر روپن نے کہا کہ 2013 سے کمرشل اور اسلامی بینکوں کی ہاوس فنانس نے ترقی کی ہے. گھروں کی لاگت کا معاملہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کی لاگت کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں سالانہ 4 سے 6 لاکھ گھروں کی طلب بڑھ رہی ہے، پی ایم آر سی مئی 2018 سے کام کرنا شروع کردے گی۔تقریب میں عالمی بینک کی پاکستان میں نمائندہ ناموس ظہیر بھی شریک تھیں. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد گھروں کی کمی کا سامنا ہے. شہری علاقوں میں کچی آبادیوں کی بڑی تعداد موجود ہے. نمائندہ عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان میں دو فیصد خواتین کے نام جائیداد کی ملکیت ہے. پاکستان میں فنانشل انکلوژن کے لیے 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی معاونت کی ہے. ناموس ظہیر نے کہا کہ ہاؤس فنانس عالمی بینک کی فنانشل انکلوژن پالیسی کا حصہ ہے. عالمی بینک پاکستان میں گرین مورٹگیج کلچر کو فروغ دے گا. تقریب کے اعزازی مہمان اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمر حسنین تھے. اس موقع پر بینکوں کے نمائندگان نے اپنے صدور کی موجودگی میں بطور شیئرہولڈرز معاہدوں پر دستخط کیے. معاہدہ کرنے والے بینکوں میں نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، بینک الحبیب، ایچ بی ایف سی، الائیڈ بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک، بینک الفلاح، سمٹ بینک اور یو بی ایل شامل تھے. پی ایم آر سی کی جانب سے سی ایف او اور کمپنی سیکریٹری ذوالفقارعالم نے معاہدوں پر دستخط کیے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved