دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے آسٹریلوی گائے درآمد کرنے کا فیصلہ
  16  اپریل‬‮  2018     |      کاروبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے آسٹریلوی نسل کی گائے درآمد کرنے کا فیصلہ، اس سلسلے میں آسٹریلین کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستانی کمپنی نے آسٹریلین کمپنی سے معاہدہ کرلیا، جس کے بعد

کارپوریٹ سیکٹر کے بعد عام کاشتکار بھی آسٹریلین مویشیوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستانی کمپنی اعلیٰ نسل کے آسٹریلین مویشی پاکستان لائے گی، جس سے نہ صرف ڈیری فارمنگ کے کاروبار کو منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی بلکہ دودھ کی بہتر پیداوار سے ملکی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا بھر میں دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے۔ یہاں دودھ کی پیدوار36ملین ٹن سالانہ سے زائد ہے، دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے آسٹریلوی نسل کی گائے درآمد کی جا رہی ہیں جو مقامی ساہیوال نسل بھینسوں کے مقابلے میں زیادہ دودھ دیتی ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved