رمضان المبارک سے پہلے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی
  16  مئی‬‮  2018     |      کاروبار

کراچی (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ مہم کام کر گئی ہے اور رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مرغی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت 40 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے اور اب 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔مرغی کے گوشت کی قیمت میں یہ کمی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کے باعث ہوئی ہے کیونکہ اس مہم کے بعد مرغی کے گوشت کی دکانوں پر سناٹا چھا گیا جس کے باعث منافع خوروں کے ہوش ٹھکانے لگ گئے۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مرغی کے گوشت کے بائیکاٹ کی مہم کے بعد زندہ مرغی 16 روپے سستی ہوکر 184 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 40 روپے سستا ہو کر 300 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved